حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی آذربائیجان کے قائم مقام گورنر تراب محمدی نے آج ترکی کی علمائے اہل بیت (ع) یونین کے سربراہوں سے ملاقات میں کہا: حجۃ الاسلام والمسلمین آل ھاشم صوبہ تبریز کی ایک ممتاز مذہبی شخصیت اور منفرد شخصیت تھے جنہوں نے امام جمعہ ہوتے ہوئے تمام شعبوں میں لوگوں کے مسائل حل کرنے کی مخلصانہ کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا: شہید آل ہاشم کی نماز جنازہ میں 8 لاکھ لوگوں کی موجودگی اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ مرحوم کس قدر لوگوں میں مقبول تھے۔
مشرقی آذربائیجان کے قائم مقام گورنر نے مزید کہا: مرحوم صوبہ آذربائیجان میں ولی فقیہ کے نمائندے تھے اور ایک طرح حکومت اور لوگوں کے درمیان ’’حبل المتین‘‘ کا درجہ رکھتے تھے، اور تمام سیاسی، سماجی اور ثقافتی امور میں دلچسپی رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا: انقلاب اسلامی ایران کی فتح کے بعد تبریز میں چوں کہ دو امام جمعہ سمیت مذہبی شخصیات اور اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے نماز جمعہ کے دوران امام جمعہ اور لوگوں کے درمیان ایک باڑ لگا دی گئی تھی تاکہ لوگوں کو حکام سے الگ کیا جا سکے، لیکن جب حجۃ الاسلام سید آل ہاشم تبریز میں امام جمعہ ہوئے تو یہ باڑیں ہٹوا دیں جو کہ مرحوم کے خصوصی توجہ اور انتظامات کی علامت ہے۔
محمدی نے مزید کہا: مشرقی آذربائیجان کے مرحوم گورنر چار ماہ تک عوام کے ساتھ اور عوام کے درمیان ان کی خدمت کرتے رہے اور دن رات عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا: ہیلی کاپٹر حادثہ کسی بھی ملک میں رونما ہو سکتا ہے، جو بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ہوا اور اس حادثے نے قوم کو غمزدہ کردیا۔